جعلی نیلامی لیٹرز پر کروڑوں روپے کی گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے کا انکشاف

 

محکمہ ایکسائز موٹر رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے  کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔جس میں اعلی عہدوں پر اپنے فرائض انجام دینے والے افراد پائے گئے ہیں۔اینٹی کرپش ٹیم نے سوک سینٹر میں چھاپہ مار کر  جعلی نیلامی لیٹرز پر کروڑوں روپے مالیت کی 116 گاڑیاں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ڈیٹا اپنے قبضے میں لے لیا،کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں کی گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے کے الزام میں ایک افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا۔کوسٹ گارڈ کے جعلی آکشن لیٹر پر قیمتی گاڑیاں رجسٹرڈ کر کے ملک کے خزانے کو کروڑوں کا الزام لگایا گیا۔ جس پر  اینٹی کرپش ٹیم نےچھاپہ مار کر ریکارڈ کی چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ اس میں اعلی عہدوں پر فائز افسران اس کالے دھندے میں ملوث ہیں ملزم کی گرفتاری کے علاوہ 4 مختلف غیر قانونی گاڑیاں اور 4 ہی آکشن لیٹر بھی ملے۔ حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے اس معاملے میں ابھی مزید کارروائی کی جا رہی ہے مزید افراد اس کالے دھندے میں ملوث ہیں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us