بس اسٹاپ اب ’’مکھیوں کا اسٹاپ‘‘

 ہالینڈ میں شہد کی مکھیوں کو بچانے اور ان کی افزائش کےلیے بس اسٹاپ کی چھتوں پر خصوصی سبز پودے اگائے گئے ہیں جو مکھیوں کو راغب کرتے ہیں۔ اس طرح وہ وہاں رہتے ہوئے زردانے جمع کرسکتی ہیں اور پھلوں کا رس حاصل کرسکتی ہیں۔

آزمائشی طور پر تمام بس اسٹاپ ہالینڈ کے مشہور شہر اترخت میں بنائے گئے ہیں جن کی تعداد 316 سے تجاوز کرچکی ہے۔ صرف ہالینڈ میں مکھیوں کی 358 اقسام پائی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کی نصف تعداد معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے اور حکومت نے اس کا فوری ادراک کرتے ہوئے بس اسٹاپ کو ایک چھوٹے باغ میں بدل دیا ہے۔ اب ان پر سبزہ نظر آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us