برسبین ٹیسٹ کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست!

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست ہو گئی ہے اور آسٹریلیا نے دو میچوں کی سیریز میں گرین کیپس کو وائٹ واش کر دیا ہے۔پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی،کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے، اسد شفیق بھی ناتھن لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی

افتخار احمد 27، محمد رضوان 45 اور یاسر شاہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ  آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیون نے 5 اور جوش ہیزلوڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیوڈ وانر کو شاندار ٹرپل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us