برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست،آخر وجہ کیا؟

پاکستان کرکت ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ ٹیم سلیکٹرز پر برس پڑے،انھوں نے برسبین ٹیسٹ شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں نا تجربہ کار کھیلاڑی شامل کیے گئے۔ آسٹریلیا کی کنڈیشن پر کھلاڑیوں کا تجربہ کار ہونا ضروری تھا، ٹیسٹ کرکٹ ایسی جگہ نہیں جہاں آپ تجربات کریں اور آنے والے سالوں کی پلاننگ کریں۔سابق کپتان نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہترین ٹیم اتارنی چاہئے  نہ کہ وہ جن کو 10 سال بعد پاکستان کیلئے مستقل کھیلنا ہے، کنڈیشن کے حساب سے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہئے کیوںکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اگر مگر نہیں چلتا، یہاں اسپیشلسٹ کھلاڑی چاہئیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو خوب محنت کی ضرورت ہے اگر کھلاڑی محنت نہیں کریں گے تو اسی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم اگلے میچ میں اچھا کھیل پیش کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us