باپ نےاپنے ہی بچوں کواغواکرلیا

اسلام آبادایئرپورٹ پر بیوی سے بچےچھین کر بھاگنے والے شوہر کو اے ایس ایف نے گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں خاتون اپنے شوہر سےجھگڑا کرکے بچوں کے ساتھ مانچسٹر روانہ ہورہی تھی، جب اس کا شوہر ایئرپورٹ پہنچا تو اس نے بیوی سے بچےچھین کر فرار ہونے کی کوشش کی

شوہر نے بچوں کو گاڑی میں بیٹھا کر گاڑی اتنی تیز بھگائی کہ بیریئرز توڑ ڈالے، صرف یہی نہیں بلکہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا کر بھاگنے کی کوشش بھی کی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گاڑی کا پیچھا کیا، گاڑی اے ایس ایف نے رکوائی اور باپ کو اپنی حراست میں لے لیا ، بچوں کو والدہ کے حوالے کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شخص اپنے 2 بچوں کو بیوی سے چھین کرفرار ہو رہا تھا۔خاتون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مجھے میرے بچے واپس مل گئےہیں ، مجھے سفر کی اجازت دی جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us