اینڈرائیڈ کے مقابلے میں 60 فیصد تیز آپریٹنگ سسٹم

مایہ ناز ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے امریکی پابندیاں نرم ہونے کے باوجود اینڈرائڈ کی جگہ اپنا آپریٹنگ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہواوے کے بانی رین زین فائی نے کہا ہے کہ کمپنی کا اپنا ہونگ مینگ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ سے زیادہ تیز اور بہتر ہے اور ہم بتدریج پرانہ سسٹم چھوڑ دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہونگ مینگ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کے مقابلے 60 فیصد تیز ہے اور صرف موبائل فونز کے لیے مخصوص نہیں۔ ہواوے کمپنی کا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ رائٹرز، معلومات محفوظ کرنے والے مراکز، پرنٹڈ سرکٹ بورڈ اور خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں میں بھی استعمال ہو سکے گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us