ایف سی بلوچستان کی کاروائی، بڑی بچت کرائی

ایف سی بلوچستان، تفتان رائفلز کی منشیات کے اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق تفتان رائفلز نے تفتان کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایف سی نے بروقت آپریشن کر کے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آپریشن میں ایف سی نے 3450 کلوگرام افیون اور 418 کلو گرام کرسٹل اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ پکڑی گئی منشیات کی قیمت کا تخمینہ کروڑوں روپے بتایا جارہا ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سعید احمد ناگرہ کی ہدایات کے مطابق تفتان رائفلز ایف سی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بہت مثبت اور قابل ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us