ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی یا تفریح گاہ

شہر قائد میں سپرہائی وے پر قربانی کے جانوروں کیلئے ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ منڈی میں تمام تر انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ مگر عوام اور بیوپاری دونوں ہی مہنگای سے پریشان ہیں۔
کراچی میں قائم مویشی منڈی کم و بیش 800 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے۔ جس میں تقریبا 28 بلاکس بنائے گئے ہیں۔ وی وی آئی پی بلاکس معروف کیٹل فارمز کیلئے بنائے گئے ہیں جہاں قربانی کے جانوروں کی قیمت تقریبا 15 لاکھ سے شروع ہو کر 4 کروڑ تک ہو گی۔ جبکہ جنرل بلاکس میں 2 لاکھ سے 5 لاکھ کے درمیان تک جانور فروخت ہوسکتے ہیں۔
اس وقت منڈی میں 30 ہزار سے زائد گائے، بھینسیں اور تقریبا ایک ہزار بکرے پہنچ گئے ہیں۔ مویشی منڈی میں جانور کی قیمت متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ ہزاروں کی آمدنی والے حضرات لاکھوں روپے کا جانور خریدنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ مویشی منڈی کراچی کے باسیوں کیلے اب صرف تفریح گاہ کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us