ایس بی سی اے اور کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ

کراچی: صوبائی محکمہ رشوت ستانی (اینٹی کرپشن) نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ڈی اے میں چھاپہ مار کر ایک ریٹائرڈ افسر سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چھاپہ مار کر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کے الزام میں ایک دپٹی دائریکٹر شیخ شاہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کامران وحید کو گرفتار کر لیا جبکہ ادارہ ترقیات کراچی کے دفتر میں چھاپہ مار کر ایک ریٹائرڈ ایڈیشنل دائریکٹر ندیم صدیقی کو گرفتار کر لیا جو کہ سوک سینٹر کسی کام سے آیا ہوا تھا تاہم مخبری پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر ندیم صدیقی کو گرفتار کیا ہے، کے ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم صدیقی گلستان جوہر کے ایڈیشنل دائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں جن پر خلاف ضابطہ طور پر پلاٹوں کی شفٹنگ اور جعلسازی کے الزامات ہیں، اینٹی کرپشن کے چھاپے کی اطلاع سوک سینٹر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس پر افسروملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us