اکبر ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، 16مسافر جاں بحق


    صفیہ شکیل

    لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ٹرین رحیم یار خان کےقریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی. حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق اکبر ایکسپریس ولہار اسٹیشن پر کھڑی ہوئی مال گاڑی سے ٹکرائی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی 3 سے 4 بوگیاں الٹ گئیں ہیں۔ 6 سے 7 بوگیوں کو شدید نقصان پہنچاہےاور ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

    اے ایس پی صادق آباد نے کہا ہے کہ ٹرین میں لاشیں پھنسی ہیں جنیہں نکالنے کے لیے ہائیدرو لک کٹر منگوایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں ٹوٹی ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us