آئس کا نشہ یا عمر بھر کی سزا !

پاکستان میں نوجوانوں میں منشیات کا استعمال عام ہونے لگا ہے،پاکستان کے بیشتر ایسے علاقے ہیں جہاں سے منشیات اسمگل کر کے پاکستان لائی جاتی ہیں جن میں زیادہ تر علاقے بلوچستان اور پشاور کے ہیں۔پشاور میں ایک بڑا ہی افسوسناک واقعی پیش آیا۔نشہ کرنے والا شخص نہ صرف اپنا نقصان کررہا ہوتا ہے بلکہ اپنے گھراورخاندان کے لیے بھی عذاب سے کم نہیں ہوتا اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔پشاور کے عزت خان نے اپنی اورگھروالوں کی عزت داؤ پر لگادی۔عزت خان ولد ریدی گل سکنہ چرگانو جو پیشے کے لحاظ سے مستری ہے اور بد قسمتی سے آئس نشے کی لت میں مبتلا رہتا تھا  کسی نامعلوم وجہ سے اپنی بیوی، والد، والدہ، بہن اور ایک بیٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جس کے بعد  والدہ اور بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئی اور بیٹی، والد اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئ۔ محلے کے لوگوں نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے ملزم کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us