انگلینڈ اورآئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے ایک اورخوشخبری آگئی۔انگلینڈ اورآئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے امکانات بھی روشن ہوگئے۔

                      یہ بھی پڑھیں:زنا کے الزام میں عورت بِک گئی 

انگلینڈ اورآئرلینڈکرکٹ بورڈزکے اعلیٰ سطحی وفدنے سیف سٹیزاتھارٹی کادورہ کیااور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران نے سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا،وفدمیں انگلینڈکرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسراور ڈائریکٹر جبکہ آئرلینڈکرکٹ بورڈ کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسرجبکہ پی سی بی کی جانب سے سی ای او سیم خان اورڈائریکٹرانٹرنیشنل آپریشنز ذاکرخان وفدمیں شامل تھے۔

اعلیٰ سطحی وفد کو کیمروں کے ذریعے بہترین سکیوٹی انتظامات کا معائنہ کروایاگیاجبکہ سیف سٹیزایم ڈی، سی او اواور سی اے او نے وفدکوتفصیلی بریفنگ دی، سی سی پی اورلاہور،ڈی آئی جی آپریشنزاورکمشنرلاہوربھی وفد کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us