انڈین فلموں پر پابندی لگ گئی

پاکستان نے سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا. بھارت نے کشمیر میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، بھارت تمام منفی حربے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے اور کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانے نہیں دے رہا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک بن کر سامنے آئی ہے، بھارت جہاں جہاں کشمیریوں کا استحصال کرے گا پاکستان وہاں سامنے کھڑا ہوگا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت کیلئے ہر آپشن استعمال کرےگا، پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کشمیریوں کے ساتھ رشتے کے عکاس ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا کہ کسی بھارتی فلم کی پاکستانی سنیما میں نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us