انسٹا گرام کا نیا سیکیورٹی فیچر


    نیو یارک:  سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ انسٹا گرام نے آن لائن ہراسمینٹ کو روکنے کے لیے نئے فیچرز لانے کا اعلان کر دیا ان فیچر میں ’رسٹرکٹ‘ کے نام سے نیا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    برطانوی ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ نیا فیچر صارف کو متنازعہ پوسٹ کرنے سے پہلے ہی متنبہ کر دے گا۔ انسٹا گرام پر صارفین کیلئے محفوظ ماحول بنانا کمپنی کی ذمہ داری ہے۔ یہ کچھ عرصے سے ترجیح رہی ہے اور ہم مسئلے کو بہتر سمجھنے اور نمٹنے کیلئے مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے فیچر سے لوگوں کو کمنٹ پوسٹ کرنے سے پہلے اپنے الفاظ پر نظرثانی کرنے اور کمنٹ کو منسوخ کرنے کا موقع مل جائے گا اور نامناسب کلمات دیگر صارفین تک پہنچنے سے بچ جائیں گے۔

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us