اسمگلرز کے ہاتھوں زخمی ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس انتقال کرگئے


    اسمگلرز کے ہاتھوں زخمی ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس انتقال کرگئےکراچی:(09 جولائی 2019) کوئٹہ میں اسمگلرز  کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس انتقال کرگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلیکٹر عبدالقدوس شیخ کو چار روز قبل سریاب روڈ پر مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹرکسٹم عبدالقدوس شیخ پرحملہ کرنے والے اسمگلر کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں صادق، طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں۔

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us