سہانی رات ملتوی

کورونا وائرس جس نے بلاتفریق پوری دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے کر کاروبار زندگی کو مفلوج کردیا ہے اسی کے ساتھ ساتھ اس کورونا وائرس کے باعث اب فیشن انڈسٹری کا ایک بڑا ایونٹ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

فیشن کی دنیا کی سب سے بڑی رات جسے ہم سب ” میٹ گالا ” کے نام سے جانتے ہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف اور خدشے کے باعث اب منعقد نہیں کی جائے گی۔

یہ خبر میزبان انا ونٹور نے ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ پر دی۔ میگزین کے چیف ایڈیٹر نے اس خبر کو انکی جانب سے جو بائیڈن کی حمایت میں لکھی گئی پوسٹ کے ساتھ لکھا۔

جس میں انکا کہنا تھا کہ میٹ گالا مئی کے پہلے پیر یعنی اپنی مقررہ تاریخ پر منعقد نہیں کیا جائے گا۔ جس کی وجہ  میٹروپولیٹن میوزم کے دروازے بند کرنے کا ذمہ دارانہ فیصلہ ہے۔

گزشتہ سال ستاروں کے دمکنے کے اس موقع پر معروف اداکاروں ، گلوکاروں  لیڈی گاگا، لیڈی گاگا ، جینیفر لوپیز ، سرینا ولیمز ، کم کارداشیئن اور کارڈی بی نے شرکت کی تھی۔

میوزیم کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سال ایونٹ کا موضوع ” فیشن اور دورانیے” کو رکھا گیا ہے۔ جس میں سن 1870 سے لے کر موجودہ دور تک کی فیشن کی تاریخ کا پتہ لگانا ہے۔

واضح رہے کہ فنکاروں کے اس اجتماع یعنی میٹ گالا کا مقصد میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس اینڈ کاسٹیوم انسٹیٹیوٹ کی مدد اور عطیات جمع کرنا ہے۔

دوملازمین کے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد انتظامیہ نے خود ہی بہت سے انسانوں کی جانوں کے اس ہولناک وائرس سے تحفظ کے لیے بند کردیا ہے۔

میوزیم کے اسپوک پرسن نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ میوزیم 4 اپریل تک بند رہے گا اور 15 مئی تک کے دورانیے میں منعقدہ تمام پروگرامز ملتوی اور منسوخ کردیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس نوجوانوں میں کھانسی اور بخار جیسی علامات ظاہر کرتا ہے جبکہ عمر رسیدہ افراد اور بچوں میں یہ شدید نمونیا کی شکل میں اپنی علامات ظاہر کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us