آئی سی سی نے ایک مرتبہ پھر بھارتیوں کو ’مرچیں‘ لگا دیں

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی گورننگ باڈی کے آفیشل اکاﺅنٹ سے کی گئی ٹویٹ سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے جس نے بھارتی شائقین کو خاصے غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی شائقین میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کرنا شروع کر دیا جس کے بعد یہ تصویر دھڑا دھڑا سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہوگئی۔ بھارتی شائقین نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ایک کرکٹر جو ٹیسٹ میں 15 ہزار سے زائد اور ون ڈے میں 18 ہزار سے زائد رنز بنا چکا ہے اس کے سامنے کھڑے انگلینڈ کے کرکٹر کو جس کے کریڈٹ پر ٹیسٹ کرکٹ میں فقط 3479 اور ون ڈے میں 2628 رنز ہیں اسے عظیم کرکٹ کیسے قرار دیا جاسکتا ہے۔؟

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us