جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل، مرکزی ملزم گرفتار

احتساب عدالت کے  جج ارشد ملک کی وڈیو بنانےوالے مرکزی ملزم میاں طارق کو ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم طارق محمود کو سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزم کو عدالت میں انتہائی سخت سیکورٹی میں لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں میاں طارق کا بھی ذکر کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال 6 جولائی کو مریم نوازنے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us