اسٹیٹ بینک کے واجبات میں کمی

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نومبر میں جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 72.6 فیصد کم ہوا ہے جب کہ جولائی تا نومبر کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال اسی عرصے سے 73 فیصد کم ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا جبکہ واجبات میں تین ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ اس سے فاریکس بفر میں چار ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال بیرونی کھاتوں میں مزید استحکام کا باعث بنے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us