پولیس والے کا بیٹا مجرم کیوں؟

کراچی میں پولیس کو پیٹی بھائی کے مبینہ ملزم بیٹے کو پکڑنا بھاری پڑ گیا۔

کراچی میں 22 فروری کو ریلوے کالونی میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جس میں سابق پولیس اہکار کا بیٹا یاسر چانڈیو بھی شامل تھا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی جسے بیچنے کے لیے کھول رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تو سابق پولیس اہکار نے ڈی آئی جی ایسٹ کو درخواست دے دی اور رشوت کا الزام لگایا۔ ایس پی ملیر نے انکوائری میں ان ایس ایچ او پر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر چوری کی ورداتوان میں ملوث رہا ہے اور ایس ایچ او کے نام پر بھتہ بھی لیتا رہا ہے۔ معتدد بار ملزم کا باپ اپنا رسوخ استعمال کرکے رہا کرواچکا ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ ملزم یاسر کی وائس ریکارڈنگ بھی موجود ہے جس میں وہ اسلحہ کے بارے میں انکشئاف کررہا ہے۔

دوسری جانب یاسر کے والد نے الزام لگایا ہے کہ میرے بیٹے اور چار مزدورں کو پولیس مخبر کے ہمراہ لے گے تھے۔ اور ایس ایچ او نے بیٹے کو چھوڑنے کےلئے پچاس ہزار رشوت طلب کی تھی۔

اس واقعے کی دوبارہ انکوائری ایس ایس پی کورنگی کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us