بچہ چور ماسی

بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والی ماسی پکڑی گئی۔

کراچی کے علاقے کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے   مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل دس سالہ شائنزہ کلفٹن  باتھ آئی لینڈ سے لاپتہ ہوگئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ  گزشتہ روز بچی کے والد کی مدعیت میں  بوٹ بیسن تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے باتھ آئی لینڈ کے ایک اپارٹمنٹ  میں کام کرنے والی ماسی کو گرفتار کیا۔ ماسی شمع کی نشاندہی پر دس سالہ شائنزہ کو کورنگی سے بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ شمع سے مزید تفتئش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us