نیوکراچی میں چوروں کے ڈیرے

 

نیوکراچی سمیت پورے شہر میں جس قدر تیزی سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یوں لگتا ہے جیسے شہر میں پولیس نام کی کوئی فورس موجود ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں واقع پرچون کی دکان میں 5 بار چوری کی واردات کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ 8 روز قبل بھی سیکٹر الیون ڈی رحمتہ العالمین مسجد سے متصل 9 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے پولیس کے کان پر پھر بھی جوں نہ رینگی۔

پولیس کی شکایت کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان مسلسل وارداتیں کررہے ہیں۔ صرف ایک دکان میں 4 دفعہ واردات کی جاچکی ہے مگر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کوئی ایکشن نہیں لیتی۔ پولیس صرف واقعہ کی درخواست وصول کر کے بھیج دیتی ہے۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کرتی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی طاہر صاحب سے کئی بار رابطہ کیا گیا مگر وہ کال ہی اٹینڈ نہیں کرتے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us