پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیلا جائے گا۔۔۔

پاکستان سپر لیگ کے منسوخ ہونے کی وجہ کوئی اور نہیں کورونا وائرس ہی بنا ہے۔ دنیا بھر میں تمام  تعلیمی اداروں سمیت پارکس تفریح گاہیں اور دیگر تمام جگہیں بند کردیں گئیں ہیں، جبکہ کئی ملکوں میں ملکی اور غیر ملکی پروازوں پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

پی ایس ایل کے پہلے سیمی فائنل میں آج لاہور میں ملتانز سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ متوقع تھاجوکہ دوپہر 2 بجے شروع ہونا تھا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان شام 7 ببجے ہونا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us