پولیس کی سر پرستی میں بھتہ مافیا کا راج

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن پولیس قبضہ مافیا کے ساتھ شہریوں کو تنگ کرنے لگی۔ چوکی انچارج بھائی خان لینڈ مافیا کا سرپرست بن گیا۔ اس نے سرجانی تیسر ٹاؤن 36 ایف میں واقع پلاٹ نمبر ایل 252 پر تعمیراتی کام روک دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چوکی انچارج نے تعمیراتی کام کرنے والوں سے لاکھوں روپے بھتے کا مطالبہ کردیا۔ شہریوں کی جانب سے ایس ایس پی ویسٹ کو چوکی انچارج کے خلاف درخواست دے دی گئی۔ درخواست کے بوجودایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے چوکی انچارج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

اپنے خلاف شکایت ہونے پر چوکی انچارج آپے سے باہر ہوگیا اور پلاٹ پر جائز کام کرنے والے مزدوروں کو اٹھا لیا اور دس ہزار روپے رشوت لے کر مزدوروں چھوڑا اور دھمکی دی کہ کوئی جائز کام بھی بنا پیسے دیے نہیں ہو گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us