پاکستانی عوام پر نیا مہنگائی بم گرنے کو تیار

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرکے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور لا ئٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔

سمری منظوری کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24 پیسے ، ہا ئی اسپیڈ ڈیزل کی 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی 97 روپے 18 پیسے اور لا ئٹ ڈیزل آ ئل کی نئی قیمت 85 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوجا ئے گی۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us