5 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کا امکان

 

 

شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت  4 سے 5 معروف کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی کرکٹرز کو سال  2019-20کے لیے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے حوالے سے پی سی بی کے بڑے جمعرات کو سر جوڑ کر بیٹھیں گے ،ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت  4 سے 5معروف کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے ڈراپ کیاجاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ شرکا اجلاس میں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں 20 فیصد اضافہ کرنے پر اتفاق  ہوچکا ہے، صرف  ٹیسٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی کرنے والوں کی میچ فیس میں زیادہ اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us