ملازمہ سورج کی روشنی سے بھی محروم

ضعیف ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کرنے والے آزاد، ڈیفنس کے علاقے توحید کمرشل میں ضعیف ملازمہ پر ظلم کیا جاتا رہا۔ ملازمہ شریفہ بی بی کو گھر میں ملازمت پر رکھنے کے دو ماہ کے بعد اپنے خاندان سے تمام رابطے ختم کروا دیئے گئے۔ نو ماہ تک گھر کے مالکان نے ملازمہ پر ظلم کیا اسے اس طرح قید کردیا گیا کہ سورج کی روشنی بھی میسر نہ ہوسکے۔ مالکان اسکے جسم کے مختلف اعضاء پر چھری سے ضربیں لگاتے۔ اس پر گرم پانی پھینکتے اور گھر کا کام ختم ہونے کے بعد زنجیروں میں قید کر دیتے۔ جبکہ ملازمہ کو تنخواہ بھی نہیں دی جاتی۔ مغویہ کو پولیس نے نو ماہ کے بعد بازیاب کرا لیا لیکن بااثر مالک ذیشان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us