نیشنل جاب پورٹل، ایک نیا اعلان

پی ٹی آئی حکومت کا ایک نیا اعلان سامنے آگیا۔ جو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بریفنگ کے دوران این آئی ٹی بی حکام نے دیا۔

جس میں انہوں نے  بتایا کہ تمام شہریوں کو جاب پورٹل پر قومی اور صوبائی سطح کی تمام  جابز دستیاب ہوں گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مزید بتایا کہ ای آفس منصوبے پر 440 ملین لاگت  ہے۔ جبکہ ابھی تک 400 ملین استعمال کیے جاچکے ہیں۔ گیارہ وزارتیں ابھی تک ای آفس کے زیرو لیول پر ہیں۔ اہم وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس غیر محفوظ اور ہیکرز کا آسان ہدف ہیں۔ 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران کی ای میل آئی ڈیز بھی بنائیں گئی ہیں۔

واضح رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نیشنل جاب پورٹل نوجوانوں کی ملازمتوں کے لیے ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us