لڑکی کے دانت ٹیڑھے ہونے پر طلاق

ایسے واقعات صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی پیش آتے ہیں۔ بھارت میں خوبصورتی کے پجاری ایک آدمی نے بیوی کے ٹیڑھے دانت ہونے پر اس سے طلاق دے دی۔ جہالت کا شکار آدمی نے ایک طلاق نہیں دی بلکہ ایک ساتھ تین طلاقیں دے دیں۔

یہ واقع بھارت کی ریاست حید آباد میں پیش آیا۔ عورت نے اپنے شوہر کے خلاف تھانے جا کر شکایت درج کی۔ پولیس نے خاتون کی شکایت ملنے پر شوہر کے خلاف کاروائی کی اور اکٹھی تین طلاقیں دینے پر مقدمہ درج کیا۔

خاتون نے اپنے شوہر اور سسرالیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ اس سے جہیز مانگ رہے تھے اور اس کو ہراساں کر رہے تھے۔ خاتون نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس کے شوہر نے کافی بار اس کو جہیز کم لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دانٹ ٹیرھے ہونے کے طعنے بھی دیتا رہا۔

اسلام میں جہیز نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہ سچ ہے کہ ہمارے نبی نے اپنی بیٹی کو ضرورت کی صرف چند چیزیں استعمال کے لئے دیں مگر برِ صغیر کے مسلمان ہندو کلچر میں اتنا ڈھل چکے ہیں کہ وہ دینِ اسلام کو بھول چکے ہیں اور انسانوں کے بنائی ہوئی غلط روایات پر چل پڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us