حکومتی نااہلی میں عوام برابر کے شریک

کراچی میں بارش کے بعد ابلتے ہوئے نالوں اور گٹروں کی صورتحال سے سب ہی پریشان ہیں۔ سارا شہر حکومت کو کوس رہا ہے کہ یہ سب حکومت کی نا اہلی ہے۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ بات بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ اس سب صورتحال میں عوام بھی برابر کے شریک ہیں۔ یہ منظر بہت سے لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ لوگ آکر نالوں میں کچرے سے بھرے شاپرز بھینک جاتے ہیں۔ شاید آپ میں سے بھی بہت سے لوگ ایسا عمل دوہراتے ہونگے۔

حکومت کو کوسنے سے پہلے ہمیں خود کے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔ اگرابلتے نالوں میں کچرا نہ پھینکا جائے تو ان سے کسی حد تک چھٹکارا مل سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us