جائیدادنےبھائیوں کودشمن بنا دیا

گوجرانوالہ:وراثت اور جائیداد کے تنازعات پر خونی رشتے سفید ہونے لگے .بھائی بھائی کا قاتل تو کہیں بیٹا والدین کا قاتل، ایسے ہی ایک واقعہ گوجرانوالامیں پیش آیا جہاں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

۔ گوجرانوالہ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کے مطابق میں تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقے ریتانوالہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ملزم شہباز نے فائرنگ کرکے عبدالروئف کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔:دونوں بھائیوں میں وراثت میں ملی دکانوں کے کرائے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ماڈل ٹائون پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us