کرکٹرعماد وسیم کی وزیر اعظم پاکستان کو شادی کی دعوت

کرکٹر عماد وسیم کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی، تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعظم سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل ر ائونڈر عماد وسیم بھی لائف کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور وطن واپس پہنچ گئے ۔  عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے، دونوں کے درمیان لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔عماد اور اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور تقریب میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت نامے دیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us