کراچی کے علاقے سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے انوبھائی پارک سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انسانی ہڈیاں گرین لائن بس منصوبے کی کھدائی کے دوران ملی ہیں۔ یہ ہڈیاں کپڑے کی تھیلوں میں بند تھیں۔ 

پولیس روایتی غلط بیانی اور حقائق چھپانے کی کوشش میں یہ دعوی کر رہی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرلی ہیں۔ برآمد ہونے والی ہڈیاں نجی اسپتال کی جانب سے دفنائی گئی تھیں جبکہ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کے مؤقف کو رد کردیا ہے۔ نجی اسپتال انتظامیہ  کے ایڈمنسٹریٹر نصرت فہیم کا کہنا ہے کہ جو اعضا کاٹے جاتے ہیں وہ مریض کے لواحقین کو دے دیےجاتے ہیں۔ ہم کٹنے والے اعضا جمع نہیں کرتے جبکہ باقیات سے اسپتال کا تعلق جوڑنا مناسب نہیں ہے۔

  بس اسٹاپ کے مرمتی کام کے لیے کھدائی کرنے والے ایک مزدور نے بتایا کہ کل کھدائی کے دوران بھی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ آج مزید کھدائی کی تو زیادہ ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us