ہفتے کے آخر میں ایک بڑی خبر کا اعلان، ڈین جونز

ڈین جونز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ اس ہفتے کے آخر میں ایک بڑی خبر کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پوزیشن کے لیے ڈین جونز سمیت کئی نامور شخصیات نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

ڈین جونز کے اس پیغام کے بعد لوگوں کے ذہن میں آیاہے کہ ڈین جونزشاید پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ بننے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے انہیں پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر مبارکباد تک دے ڈالی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق بھی ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دینے والوں میں شامل ہیں اور مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us