پاکستان میں کرکٹ کا موسم آنے کو تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکن کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سری لنکن ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچوں کی میزبانی کراچی کا نیشنل سٹیڈیم کرے گا۔ اور تین ٹی 20 میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرانے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر، دوسرا میچ 29 ستمبر اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 5 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ دوسرا میچ 7 اکتوبر اور تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us