سندھ میں بھٹو کی واپسی

ذوالفقار بھٹو کے والد شاہنواز بھٹو کے نام پر اسکول 12 سال سے بند ہے۔ مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے بند اسکول کی تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ کے اسکول بند ہونا عملی طور پر کرپشن اور بدعنوانی ہے۔ سجاول میں میرے دادا سرشاہ نواز بھٹو کے نام پر اسکول 12 سال سے بند ہے۔

سجاول سے منتخب اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی طاقتور لوگ ہیں۔ کیا یہ طاقتور اراکین صوبائی وقومی اسمبلی اسکول نہیں چلوا سکتے؟

عوام اپنے علاقے کے اسکولوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرے۔ عوام دیکھیں ان کے علاقے میں کتنے نسلوں سے کون منتخب اراکین صوبائی و قومی اسمبلی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us