جعلی عابد شیر علی گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے عابد شیر علی بن کر خاتون کو نوکری کا جھانسہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے فیس بک پر سابق واٹر اینڈ پاور عابد شیر علی کو نوکری کا جھانسہ دینے والے کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزم سید راشد عرفان نے خاتون مریم گل کو واپڈا میں فیس بک پر نوکری کا جھانسہ دیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل نے کہا کہ ملزم فیصل آباد سے لاہور آیا خاتون کو ملنے کے لیے کہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کیس کی مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن سیل کو بھجوادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us