غیر ملکی بھی پاکستانی جادوگروں کا شکار بن گئے

 

گوجرانوالہ میں سائبر کرائم ونگ کی ٹیم نے کالے جادو سے گھریلو پریشانیوں کا حل کرنے کے نام پر ملائیشیا میں مقیم خاتون سے بیس لاکھ روپے ہتھیانے والے جعلی عامل اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی عامل فیاض نے بلیک میجک کے نام سے انگلش ویب سائٹ بنا رکھی تھی۔ ملزم نے ملائیشن خاتون ازلینا کو تمام مسائل کالے جادو سے حل کرنے کا جھانسہ دیکر بیس لاکھ روپے ہتھیا لئے اور مزید دینے کا مطالبہ کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون اپنے شوہر گوجرانوالہ کے رہائشی کے ہمراہ پاکستان آئی اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیدی۔ جس پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران جعلی عامل فیاض اور فراڈیئے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us