نارتھ کراچی میں دو منزلہ عمارت میں آگ بے قابو!

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کے اوپر والی منزل میں لگی جہاں دو بچے موجود تھے، جنھیں صحیح سلامت نکال لیا گیا، جنکے والدین گھر پر نہیں تھے۔ بچوں کی جان بچانے والے لڑکے کے ہاتھ اور منہ آگ سے متاثر ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح فائر بریگیڈ کا عملہ دیر سے پہنچا۔ واقعے کے تین گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی آئی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس سے قبل کچھ دن پہلے بھی نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے نیو کراچی فائر اسٹیشن کے بجائے صدر فائر اسٹیشن سے گاڑی منگوائی گئی تھی۔ نیو کراچی اسٹیشن کی گاڑیوں میں ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے صدر اسٹیشن کی گاڑی روانہ کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us