حساس اداروں کے جعلی کارڈ کس کے پاس؟

ایف آئی اے سندھ نے حساس اداروں کے جعلی کارڈ رکھنے والے جعلی امریکی ڈالرز مارکیٹ میں لانے والے ملزمان کی کوشش ناکام کردی۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر جعلی امریکی ڈالر بنانے والا گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن سے پینتالیس ہزارڈالرز کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ کارروائی میں خود کو حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر کہلوانے والے گروہ کا سرغنہ عمران وکٹر کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق امریکی قونصلیٹ اور حساس ادارے جعلی امریکی ڈالر بنانے والے گروہ کی تلاش میں تھےاور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے سندھ کو ٹاسک دیا گیا تھا۔

کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر سلطان خواجہ کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹررؤف شیخ اور انسپکٹر شبیر چانڈیو نے کی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی ڈالر بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جلد ہی نوٹ چھاپنے والی مشین بھی برآمد کر لی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us