فواد چوہدری کی ایجاد: پانی!

وزیر سائنس اور ٹیکنولوجی فواد چوہدری کی انوکھی ایجاد!

وزارت سنبھالنے کے بعد پاکستان میں بڑے بڑے سائنس فیئر کا وعدہ کیا، چاند تو کیا، مریخ میں نیا پاور پروجیکٹ بنانے کے خواب دیکھائے۔ ایوانوں اور پارکوں کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کا کہا۔ 

وڈیو اور سوشل پروموشن پر خوب پیسے بھی خرچ کیے۔ اور رویت ہلال کمیٹی سے، چاند کے معاملے پر لڑائی اور بحث بھی کی۔ 

لیکن وزارت سمبھالنے کے چھ ماہ میں اب تک صرف دہ انوکھے اور عملی کارنامے انجام دیے۔

ایک قمری کلینڈر، جس کے لیے رویت ہلال کمیٹی پہلے ہی کام کرتی ہے اور دوسرا پانی!

جی ہاں!

فواد چوہدری کی ایک نئی ایجاد مارکیٹ میں متعارف کروا دی گئی ہے اور وہ ہے صاف پانی!

صاف، سستا پانی جو تمام پاکستانیوں کی ضرورت ہے ہی لیکن فواد چوہدری کا یہ صاف پانی فلحال صرف حکومتی اراکین، وزیر اعظم ہاوس اور جی ایچ کیو ہی بھجوایا جائے گا!

غرض اگر یہاں سے تصدیق ہو گئی کہ پانی محفوظ ہے تو شاید عام غریب پاکستانی کو بھی کسی دن میسر ہوجائے۔۔۔

 

         

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us