قبائلی انتخابات کے نتائج

قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا۔

خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے  قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں میں سے6 نشستیں آزاد امیدواروں نے، 5 تحریک انصاف نے، 2جمعیت علمائے اسلام (ف) نے، 2 نشست جماعت اسلامی نے جبکہ ایک عوامی نیشنل پارٹی نے جیت لی۔

پی کے 100 باجوڑ1 سے پی ٹی آئی کے انور زیب، پی کے 101 باجوڑ 2 سے پی ٹی آئی کے اجمل خان، پی کے 102 باجوڑ 3 سے جماعت اسلامی کے سراج الدین، پی کے 103 مہند 1سے اے این پی کے نثار احمد، پی کے 104 مہمند  2 سے آزاد امیدوار عباس الرحمان، پی کے 105 خیبر 1 سے آزاد امیدوار شفیق آفریدی، پی کے 106 خیبر 2 سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی، پی کے 107 خیبر 3 سے آزاد امیدوار محمد شفیق، پی کے 108 کرم 1 سے جے یو آئی کے محمد ریاض، پی کے 109 کرم 2 سے پی ٹی آئی کے سید اقبال، پی کے 110 اورکزئی سے آزاد امیدوار سید غازی، پی کے 111 شمالی وزیرستان 1 سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال، پی کے 112 شمالی وزیرستان 2 سے آزاد امیدوار میر کلام، پی کے 113 جنوبی وزیرستان1سے جے یو آئی ایف کے حافظ عصام الدین، پی کے 114 جنوبی وزیرستان   2 سے پی ٹی آئی کے نصیر اللہ، پی کے 115 سے سابقہ فرنٹیئر ریجنز جے یو آئی ایف کے محمد شعیب نے کامیابی حاصل کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us