خواتین اساتذہ غیر محفوظ

پی آئی اے ماڈل اسکول میں خواتین اساتذہ سے معطل سپریٹنڈنٹ خلیل شیخ کی نازیبا حرکات کا واقعہ سامنے آنے کے بعد خواتین اساتذہ نے معطل سپریٹنڈنٹ کے خلاف 15 پر کال کردی۔

شہلا پروین نامی ٹیچرکا کہنا ہے کہ معطل سپریٹنڈنٹ خلیل شیخ اسکول سپریٹنڈنٹ شعیب ڈائری کے ساتھ اسکول میں داخل ہوا۔ اور خواتین ٹیچرز کے ساتھ نازیبا حرکات کرکے عدالتوں میں دائر کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ انتظامیہ کو شکایت کی تو جواب آیا کہ خلیل شیخ آصف زرداری کا بندہ ہے اسکول سے نہیں نکال سکتے ہیں نا روک سکتے ہیں۔

خاتون ٹیچر نے تنگ آکر خلیل شیخ کے خلاف 15 پر کال کی۔ جسکے بعد پولیس نے معطل سپریٹنڈنٹ کو پی آئی اے کے اسکول سے گرفتار کرلیا۔

 واضح رہے خلیل شیخ کو پی آئی اے ماڈل اسکول میں شراب پی کر ڈانس کرنے کے جرم میں معطل کیا گیا تھا۔ اسکے ساتھ ساتھ عدالت نے خلیل شیخ کے اسکول میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔

خاتون ٹییچر کا کہنا ہے کہ گرفتای کے بعد انتظامیہ میں جومود خلیل شیخ کے ہمدرد ہمیں جان سے مارنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں، خواتین اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us