میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء سراپا احتجاج

طلباء کا کہنا ہے کہ اضافی فیس کے معاملے پر آواز اٹھانے سے وائس چانسلر نے طلباء کودہشتگرد قرار دےدیا۔

میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ پہلے بھی احتجاج اور ہڑتالیں کر کے فیس 4500 روپے کروائی تھی مگر انتظامیہ اس بار زبردستی 7000 روپے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس کے خلاف آواز اٹھانے پر وائس چانسلر نے طلباء کے خلاف دہشتگردی کی ایف آئی آر کروادی۔

دوسری جانب طلباء کا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلر مستعفی ہوں اور انکی جگہ ایسا بندہ آئے جو طلباء کی بات پر سیریس ایکشن لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us