بچوں کی سالانہ 2 لاکھ فیس ادا کرنےوالے والدین کےلیے بری خبر


    حافظہ حمنہ خان

    بچوں کے اسکول اور کالجز کی سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے 16 ہزار والدین کو ایف بی آر کی طرف سے نوٹسز جاری کردیئے گئےہیں۔

    نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ انکے ذرائع آمدن کیا ہیں؟ پیسے کہاں سے آرہے ہیں؟ یہ فیسیں کیسے ادا کی جارہی ہیں؟ تمام والدین کو 15 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ ان تمام تفصیلات سے ایف بی آر کو آگاہ کریں۔  

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کہتے ہیں کہ ایف بی آر نے مزید لاکھوں کی تعداد میں نوٹسز تیار کر لیے ہیں، والدین کو جلد موصول ہوجائیں گے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us