5 فیصد غیر مسلم اساتذہ اسلامیات پڑھائیں گے

 

محکمہ تعلیم کالجز نے اسلامیات ، مسلم ہسٹری پڑھانے پڑھانے کے لیے غیر مسلم لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کو 23 شعبہ جات کے لیے 1560 لیکچررز کو گریڈ 17 پر بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ جن میں اسلامیات پڑھانے کے لیے 60 اساتذہ رکھے جائیں گے۔ ان 1560 اساتذہ میں سے 5 فیصد مسللم اقلیت سے ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم کالجز سندھ کے سیکریٹری افیق احمد بریرو نے سیکشن افسر ایچ او ون محمد یامین عباسی کے توسط سے سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھا ہے۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کالجز سندھ بھر کے طلبا و طالبات کے کالجز میں 1560 خواتین و حضرات لیکچررز کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے آپ رولز کے مطابق ان لیکچررز کے امتحانات منعقد کرکے لسٹیں فراہم کریں۔ محکمے کی جانب فراہم کی جانے والی لسٹ میں کل 23 مختلف شعبہ جات  میں بھرتی کی جانی ہے۔ جن میں 5 فیصد کوٹہ اسپیشل افراد کے لیے 5 فیصد کوٹہ غیر مسلم اقلیتی برادری کے لیے 60 فیصد رورل جبکہ 40 فیصد اربن علاقوں کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ ان شعبہ جات میں بایو کیمسٹری کے 5 ، باٹنی کے لیے 30 ، کیمسٹری کے لیے 60 ، کمپیوٹر سائنس کے لیے 20 ، میتھامیٹکس کے لیے 75 ، مائیکرو بائیولوجی کے لیے 5 ، فزکس کے لیے 90 ، زولوجی کے لیے 30 ، کامرس کے لیے 35 ، اکنامکس کے لیے 10 ، جیوگرافی کے لیے 25 ، اسٹیٹکس کے لیے 10 ، انگریزی کے لیے 100 ، ایجوکیشن کے لیے 10، مسلم ہسٹری کے لیے 20 ، اور اسلامک اسٹیڈی کے لیے 60 لیکچررز شامل ہیں۔

حیرت انگیز طور پر ان اسامیوں پر بھرتی کے لیے اسلامک ہسٹری، اسلامک کلچر ، اسلامیات اور بریل قرآن کے لیے بھی غیر مسلم اقلیت کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ جب کہ خصوصی افراد کے لیے بھی یہی مضامین رکھے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us