بے لگام ٹرانسپورٹ مافیا پر قانون کا ڈنڈا

سندھ میں ٹرانسپوٹرز کو لگام دینے کے لئے سندھ ہائے کورٹ نے اپنے احکامات جاری کر دئے۔ سندھ میں ٹرانسپورٹ اپنے مرضی سے کرائے لے رہے تھے جس پر کیس دائر کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت میں ٹرانسپوٹرز کے خلاف کورٹ جج نے بر ہمی کا اظہار کیا اور یہ احکامات جاری کئے کہ جلد از جلد ٹرانسپوٹرز اپنے کرائے طے کر لیں ورنہ ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائی کی جائے گی۔

سماعت کے دوران عدالت نے یہ ریماکس دئے کہ کیا محکمہ ٹرانسپورٹر کے پاس کرائے طے کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں۔ وہ ایک لمبے عرصے سے اپنی مرضی کے کرائے عوام سے لے رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ مافیا کو کس نے بے لگام چھوڑ دیا ہے۔ ۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ کرایوں کو طے کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، کرایوں سے متعلق جلد کمیٹی میں فیصلہ ہوجائے گا۔ عدالت نے محمکہ ٹرانسپورٹرز کو یہ بات واضع کردی کہ اگر کرائے طے نہیں پائے تو ان کے خلاف توہیں عدالت کی کاروائی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us