چار سالہ بچہ کی آنکھوں میں ایلفی ڈالنے کا واقعہ، سفاکیت کے ذمہ دار نامعلوم

کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ مغوی بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈالنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی میں سڑک سے 4 سالہ بچہ ملا جسے شہریوں نے روتا دیکھ کر ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بچے کی آنکھ میں ایلفی ڈال کرسڑک پر چھوڑا جبکہ ابتدائی طور پر بچے کو فلاحی ادارے کے سپرد کیا گیا تھا۔
متاثرہ بچے کی شناخت عبدالحنان کے نام سے ہونے کے بعد ورثا عوامی کالونی تھانے پہنچے۔ جس کے بعد بچے کو فلاحی ادارے سے واپس تھانے لایا گیا۔جب ماں نے اپنے جگر گوشے کو گود میں لیا تو دھاڑیں مار مار کر رونے لگیں۔


سفاکیت کی انتہا کرنے والے اب تک نا معلوم ہیں۔ بچے کو ورثاء کے حوالے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کورنگی سے تمام تر ضروری تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات اور مؤثر پیش رفت کی بدولت ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us