پاکستان ریلوے کی مفت کھٹمل سروس

پاکستان ریلوے ہمیشہ سے ہی سرخیوں کی زینت بنا رہا ہے۔ آئے دن پاکستان ریلوے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی واقعہ یا حادثہ رونما ہو جاتا ہے۔ کبھی غیر معیاری سروس تو کبھی کوئی حادثہ، کبھی ٹرین پٹری سے اتر جاتی ہے تو کبھی ٹرین پانی میں سے گزر جاتی ہے۔

یہ سب ہوئی پرانی باتیں اب تو پاکستان ریلوے کا نیا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ اب شہریوں کے ساتھ کھٹمل بھی سفر کریں گے۔  ٹرین کی اکانمی کلاس تو ویسے ہی خستہ حالی کا شکار ہے لیکن یہاں تو بزنس کلاس کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔ ٹرین کی بزنس کلاس میں بے تحاشہ کھٹمل پائے گئے۔ اسکے ساتھ ساتھ ٹرین میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں جو کہ نا ہونے کے برابر ہیں۔ سیٹوں کی حالت دیکھ کر گھن آتی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے دیے گئے تکیے اور بستروں کی یہ حالت ہے کہ انکو کوئی چھونے کو بھی تییار نہیں۔ مسافرین اپنے سامان پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ کھٹملوں نے دوران سفر مسافرین کا جینا دو بھر کردیا جسکے بعد سب لوگ نکل کر باہر آگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us