ننھا پھول مرجھانے سے بچ گیا!

 

کراچی لانڈھی نیو مظفرآباد 3 سالہ معصوم اقرا نامی بچی زیادتی کا شکار ہونے سے بچ گئ،

18 سالہ حیدر نے گلی میں کھیلتی 3 سالہ اقراء نامی بچی کو قریبی جامع مسجد مکی نیو مظفرآباد کالونی کے باتھ روم میں لےجاکر درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی بچی کو مسجد میں لیکر جاتے ہوے قریبی دوکانداروں کو شک گزرا مجرم حیدر اس سے قبل کہ اپنے ناپاک ارادے میں کامیاب ہوجاتا دوکاندار حضرات نے مسجد کے باتھ روم میں دبوچ لیا اور مقامی رینجرز کے حوالے کردیا رینجرز نے ضروری کاروائ کے بعد مجرم کو متعلقہ قائدآباد تھانے کے حوالے کردیا۔

بچی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئ آر کا انداج کیا جارہا ہے، ان دوکانداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے اور شاباش دیتی ہے جنکی بدولت ایک کلی مرجھانے سے بچ گئ۔

آے روز تسلسل کے ساتھ اس طرح کے واقعات کے روک تھام کےلیے ضروری ہے کہ ملکی قوانین میں تبدیلی لائ جاے سرعام چوک چوراہوں پر عبرتناک سزاؤں کا قانون بنایا جائے۔

بصورت دیگر صورت حال یہی رہی تو اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا عوام ان کا فیصلہ عدالتوں میں نہیں سڑکوں پر کرینگے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp WhatsApp us